دعائے شیخ
اَللَّهُمَّ
إِنَّا نَبْرَأَ مِنَ الْثِّقَةِ إِلَّا بِكَ، وَ مِنَ الُأَمَلِ إِلَّا فِیْكَ، وَ مِنَ الْتَّسْلِیْمِ إِلَّا لَكَ، وَ مِنَ الْتَّوَکُّلِ إِلَّا عَلَیْكَ، وَ مِنَ الْطَّلَبِ إِلَّا مِنْكَ، وَ مِنَ الْرَّضَا إِلَّا عَنْكَ
نَسْئَلُكَ أَنْ تَجْعَلِ الْأِخْلَاصَ قَرِیْنَ عَقِیْدَتِنَا، وَ الْشُّکْرَ عَلیٰ نِعَمِكَ شِعَارُنَا وَ دِثَارُنَا، وَ الْنَّظْرَ إِلیٰ مَلَکُوْتِكَ دَأبُنَا، وَ الْاِنقِیَادَ لَكَ شَأنُنَا وَ شُغُلُنَا، وَ الٔخَوْفَ مِنْكَ أَمَنُنَا وَ إِیْمَانُنَا، وَ الْلِّیَاذَ بِذِکْرِكَ بَھْجَتُنَا وَ سُرُوْرُنَا.
آمِين يَا ربَّ الْعَالَمِیْنَ
اے اللّٰہ!
بیشک ھم اعلان براءت کرتے ہیں:
آپ پر اعتماد کے علاوہ دیگر ہر اعتماد سے ، آپ کی ذات میں امید کے سوا ہر امید سے ، آپ کے سامنے سپردگی کے علاوہ ہر سپردگی سے، آپ پر توکل کے سوا ہر بھروسہ سے ، آپ سے طلب کے سوا ہر طلب سے ، آپ کی رضا کے علاوہ ہر رضامندی سے ۔
ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ : :
اخلاص کو ہمارے عقیدے کا ساتھی،
اپنی نعمتوں پر شکر گزاری کو ہماری پہچان اور ہمارا اوڑھنا،
آپ کے عجائبات کی طرف نظر (غور وفکر) کو ہماری عادت،
اپنی فرمانبرداری کو ہماری حالت اور ہماری مصروفیت،
اپنی ذات سے خوف کو ہمارا اطمینان اور ہمارا ایمان،
اپنے ذکر کے ساتھ پناہ نشینی کو ہماری خوشی اور ہمارا سرور بنادیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!