دعائے شیخ
اللهم
يامن على العرش استوى ،
يامن خلق فسوى وقدر فهدى ،
وأعطى كل شيء خلقه ثم هدى،
اغفر لنا وارحمنا وعافنا واعف عنا
واهدنا سبل السلام واخرجنا من الظلمات
إلى النور التام.
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ !
اے وہ ذات ! جو اپنے عرش پر مستوی (تخت نشین) ہوا ،
اے وہ ذات ! جس نے (سب کچھ) پیدا کیا پھر (نوعی تقاضے کے مطابق) ٹھیک بنایا اور (ہر ایک کا کمال) اندازہ ٹھہرایا پھر (اسے حاصل کرنے کی) راہ بتلائی ،
اور (جس نے) ہر چیز کو اس کی صورت (نوعیہ) دی اور پھر (اس کے مطابق) اسے رہنمائی دی ۔
ہمیں بخش دیجیے ، ہم پر رحم فرمائیے ، ہمیں عافیت دیجیے ، ہم سے درگذر کیجیے ، ہمیں سلامتی کے راستوں کی رہنمائی کیجئے اور ہمیں (ہر شعبہ زندگی میں گمراہیوں کے) اندھیروں سے (ھدایت کی) کامل روشنی کی طرف نکال لائیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔