دعا بتاریخ فروری 23, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
صل على سيدنا محمدﷺ 
طب القلوب و دوائها
 وعافية الأبدان وشفائها 
ونور الأبصار وضيائها 
صلاة تتفضل بها علينا 
و ترزقنا النعيم المقيم 
وعلى آله وصحبه وسلم 

اللهم 
ارزقنا شفاعته و أوردنا حوضه واحشرنا في زمرته 

     آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ ! 
ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ  پر جو 
(ہمارے) دلوں کا علاج اور ان کی دوا ہیں ، 
جسموں کے لیے عافیت اور ان کی شفا ہیں ، 
آنکھوں کا نور اور ان کی روشنی ہیں ، 
اپنی ایسی رحمت نازل فرمائیے کہ اس کے سبب آپ ہم پر مہربانی فرمائیں اور ہمیشہ رہنے والی نعمت عطا کریں ، 
 آپ ﷺ کی آل پر بھی رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے۔ 

اے اللّٰہ! 
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے ، ہمیں آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجئے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔