دعائے شیخ
اللهم
اجعل حبك أحب الأمور إلينا ، واجعل خشيتك أخوف الأمور عندنا ، واقطع عنا حاجات الدنيا بالشوق إلى لقائك ، و إذا أقررت أعين أهل الدنيا من دنياهم ، فأقرر أعيننا من عبادتك.
اللهم
اهدنا لما اختلف فيه من الحق بإذنك إنك تهدي من تشاء إلى صراط مستقيم.
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ !
اپنی محبت کو ہمارے لیے تمام امور سے زیادہ محبوب بنا دیجیے ،
اپنی ہیبت کو ہمارے نزدیک تمام امور سے زیادہ باعث خوف بنا دیجیے ،
اپنی ملاقات کے اشتیاق کے ذریعہ دنیا کی حاجتوں (کی حرص) کو ہم سے منقطع کردیجیے ،
اور جب آپ دنیا والوں کی آنکھوں کو ان کی دنیا (کی طلب) سے قرار (اطمینان) دیں تو ہماری آنکھوں کو اپنی عبادت (بندگی) سے ٹھنڈک (سیر چشمی) دے دیجیے ،
اے اللہ !
ہمیں اپنے اذن (حکم) سےان (امور) میں حق کی راہ دکھا دیجیے جن میں اختلاف واقع ہو ، بیشک آپ ہی جسے چاہیں سیدھی راہ پر چلاتے ہیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔