دعائے شیخ
اللهم
بعلمك الغيب ، وقدرتك على الخلق ،
أحيينا ما علمت الحياة خيرا لنا ،
وتوفنا إذا علمت الوفاة خيرا لنا
اللهم
إنا نسألك خشيتك في الغيب والشهادة ،
ونسألك كلمة الحق في الرضا والغضب ،
ونسألك القصد في الغنى والفقر ،
ونسألك نعيما لا ينفد ، ونسألك قرة عين لا تنقطع
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ !
اپنے غیب کے علم اور مخلوق پر اپنی قدرت کے سبب ، ہمیں اس وقت تک زندہ رکھئے جب تک آپ زندگی کو ہمارے لیے بہتر جانیں اور ہمیں دنیا سے اس وقت لے جائیے جب آپ ہمارا جانا بہتر جانیں ،
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے ، پوشیدہ اور ظاہر میں (آپ کی نافرمانیوں سے بچنے کےلئے) آپ کی ہیبت (و عظمت) کی درخواست کرتے ہیں ،
ہم رضا اور غصے (کی حالتوں) میں آپ سے کلمہ حق کہنے کی (توفیق کی) درخواست کرتے ہیں ،
ہم آسودگی اور فقر (کی حالتوں) میں آپ سے میانہ روی (پر قائم رہنے) کی درخواست کرتے ہیں ،
ہم آپ سے ختم نہ ہونے والی نعمت کا سوال کرتے ہیں ،
اور ہم آپ سے جدا نہ ہونے والی آنکھوں کی ٹھنڈک کا سوال کرتے ہیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔