دعا بتاریخ فروری 28, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم
 يا خير من سئل ، وأجود من أعطى ،
وأكرم من عفا ، وأعظم من غفر ،
 وأعدل من حكم ، وأصدق من حدث ،
وأوفى من وعد،وأبصر من راقب ، 
وأسرع من حاسب ، وأرحم من عاقب ،
 وأحسن من خلق ،وأحكم من شرع،
وأحق من عبد ، وأولى من دعي ، 
وأبر من أجاب ، 
تول أمرنا وأحسن خلاصنا واغفر لنا
 وارحمنا وعافنا واعف عنا.

 آمـــــــــين يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ ! 
جن سے درخواست کی جاتی ہے، اے ان میں سب سے بہتر ہستی !
عطا کرنے والوں میں سب سے زیادہ سخی ! ،  
درگذر کرنے والوں میں سب سے زیادہ مہربان !
بخشنے والوں میں سب سے زیادہ عظمت والے !
فیصلہ کرنے والوں میں سب سے زیادہ انصاف کرنے والے !
بات کہنے والوں میں سب سے زیادہ سچے ! 
وعدہ کرنے والوں میں سب سے زیادہ وعدہ پورا کرنے والے !
نگرانی کرنے والوں میں سب سے زیادہ دیکھنے والے !
حساب لینے والوں میں سب سے زیادہ بروقت حساب والے !
 سزا دینے والوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے!
بنانے والوں میں سب سے زیادہ خوبصورت تخلیق والے!
قانون بنانے والوں میں سب سے زیادہ مضبوط قانون بنانے والے !
پرستش کئے جانے والوں میں سب سے زیادہ حق رکھنے والے !
پکارے جانے والوں میں سب سے زیادہ قربت رکھنے والے !
پکار کا جواب دینے والوں میں سب سے زیادہ دعا قبول کرنے والے!
 ہمارے معاملہ کی نگرانی کیجیے ، ہماری نجات کو بہترین کردیجیے ، ہمارے گناہ بخش دیجیے ، ہم پر رحم فرمائیے ، ہمیں عافیت دیجیے اور ہم سے درگذر کیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔