دعائے شیخ
اللهم
ولي أمورنا خيارنا ولا تولي أمورنا شرارنا وارفع مقتك وغضبك عنا
اللهم
أصلح ذات بيننا و ألف على الخير قلوبنا
ووحد صفوفنا
اللهم
من أراد بنا وببلادنا خيرا فارزقنا خيره
ومن أراد بنا وببلادنا شرا فاكفنا شره
اللهم
أرنا الحق حقا وارزقنا اتباعه
وأرنا الشر شرا وارزقنا اجتنابه
اللهم
لا تسلط علينا من لا يرحمنا
واجعل هذا البلد آمنا مطمئنا، سخاء رخاء
وسائر بلاد المسلمين.
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ !
ہمارے کاموں کے نگران ہم میں سے بہترین لوگوں کو بنائیے اور ہمارے معاملات کے ذمہ دار ہم میں سے بدترین لوگوں کو نہ بننے دیجئے ،
اپنی ناراضگی اور اپنے غصے کو ہم سے دور کردیجئے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے مابین (حالات کو) سنوار دیجیے ،
بھلائی کے (اجتماعی) کام پر ہمارے دلوں کو جوڑ دیجیے ،
اور ہماری صفوں میں وحدت قائم کر دیجیے ،
اے اللّٰہ!
جو ہمارے ساتھ اور ہمارے شہروں کے ساتھ بھلائی کا خواہاں ہو تو آپ ہمیں اس کی بھلائی دے دیجیے اور جو ہمارے ساتھ اور ہمارے شہروں کے ساتھ برائی کا خواہاں تو آپ اس کے شر سے ہمیں کافی ہو جائیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں حق کو حق کے طور پر دکھا دیجیے (واضح کر دیجئے) اور ہمیں اس کی اتباع کی توفیق دے دیجیے ،
ہمیں شر کو شر کے طور پر دکھا دیجیے اور ہمیں اس سے بچنے کی توفیق دے دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہم پر ان لوگوں کو مسلط نہ کیجیے جو ہم پر رحم نہ کریں ،
اس ملک کو اور مسلمانوں کے تمام ممالک کو امن والے ، اطمینان والے ، سخاوت والے اور نرمی والے بنا دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔