دعا بتاریخ فروری 04, 2024

دعائے شیخ

عربی

 قال رسول الله صلى عليه وسلم:
اتق المحارم تكن أعبد الناس 
وارض بما قسم الله لك تكن أغنى الناس 
وأحسن إلى جارك تكن مؤمنا 
وأحب للناس ما تحب لنفسك تكن مسلما 
ولا تكثر الضحك، فإن كثرة الضحك تميت القلب. 
اللهم 
ارزقنا التقى والرضا وخشيتك والإحسان 
 وأحيي قلوبنا بذكرك وتوفنا مسلمين. 

       آمـــــــــين يارب العالمين
  حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : 
(اللّٰہ تعالیٰ کی) حرام کردہ چیزوں سے بچو آپ لوگوں میں سے سب سے زیادہ عبادت گذار ہو جائیں گے ، 
اللّٰہ تعالیٰ نے جو آپ کے لیے تقسیم کیا ہے اس پر راضی ہو جاؤ تو آپ لوگوں میں سے سب سے زیادہ غنی ہو جائیں گے ، 
اپنے ہمسایہ کے ساتھ بھلائی کرو تو (حقیقی) مؤمن  ہوگے ، 
اور لوگوں کے لیے وہی پسند کرو ، جو آپ اپنے لیے پسند کرتے ہو تو (حقیقی) مسلمان ہو گے۔ 
اور زیادہ مت ہنسو ، کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کر دیتا ہے۔ 
(راوی حدیث ؛ حضرت ابو ھریرہ رضی اللّٰہ عنہ، سنن الترمذی ؛ 2305) 
اے اللہ !
ہمیں تقوی ، اپنی رضا ، اپنی ہیبت اور نیکی وبھلائی دیجیے ، 
ہمارے دلوں کو اپنی یاد سے زندہ کر دیجیے ،
 اور ہمیں اسلام کی حالت میں دنیا سے لے جائیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔