دعائے شیخ
اللهم
ارزقنا الهداية والإخلاص والإحسان والقبول والستر والعفو والعافية والتوبة والصدق وحسن الخاتمة والرزق الحلال الواسع والبركة في كل أمورنا
اللهم
ارزقنا حبك ورضاك والأنس بك والقرب إليك
واجعل القرآن العظيم ربيع قلوبنا والصلاة قرة أعيننا
وانصر بنا دينك.
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں (درست راستے پر) رہنمائی ، (عمل میں) اخلاص ، احسان (اپنے ساتھ گہرا تعلق) ، (دعاء کی) قبولیت ، (عیوب پر) ستر پوشی ، (گناہوں سے) درگذر ، (دنیا میں) عافیت ، (سچی) توبہ ، (قول وعمل کی) سچائی ، (زندگی کا) اچھا انجام ، وسیع رزق حلال اور ہمارے تمام معاملات میں برکت دے دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں اپنی محبت ، اپنی رضا ، اپنے ساتھ انس اور اپنا قرب دے دیجیے ،
اور قرآن عظیم کو ہمارے دلوں کی بہار بنائیے اور نماز کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دیجیے ،
اور اپنے دین (کے غلبے) پر ہماری مدد کیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔