دعا بتاریخ فروری 19, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
أصلح لنا ديننا و ارزقنا الإخلاص والصدق
 والصواب والقبول،و أصلح دنيانا و قنا همومها وغمومها وأحزانها وأنكادها،
اللهم
 أصلح آخرتنا واجعلها أكبر همنا وبلغنا مما يرضيك آمالنا،وارزقنا البركة في  أيامنا 
اللهم 
اجعلنا من صفوة أحبابك، و اجلسنا بالقرب من أوليائك وارزقنا الحكمة والسداد. 

      آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

  اے اللّٰہ !
ہمارے دین کو سنوار دیجیے ، 
ہمیں اخلاص ، سچائی ، پختگی اور قبولیت دے دیجیے ، 
ہماری دنیا کو سنوار دیجیے ، 
ہمیں اس کی پریشانیوں ، اس کی تنگیوں ، اس کے غموں اور اس کی نحوستوں سے بچا لیجیے ، 
اے اللّٰہ!
ہماری آخرت کو سنوار دیجیے ، 
اسے ہمارا سب سے بڑا غم بنا دیجیے ، 
اور ہماری امیدوں کو اُس تک پہنچا دیجیے جو آپ کو راضی کردے۔
اور ہمارے دنوں میں برکت دے دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں اپنے منتخب پیاروں میں شامل کر لیجیے ، 
ہمیں اپنے دوستوں کے قرب میں ہمنشین بنادیجیے ، 
ہمیں دانائی اور درستگی (فکر وعمل) دے دیجیے۔

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔