دعا بتاریخ فروری 15, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
ربنا لك الحمد على جمالك وجلالك
 وعظمتك وكبريائك
 اللهم 
اعصمنا من الزلل واجبر ما بنا من خلل
 نعوذ بك من طول الأمل وحبوط العمل
 اللهم 
هبنا إخلاص المتقين  وخصنا بعافيتك وأصلحنا 
واهدنا واسترنا واحفظنا بعينك التي لاتنام. 

       آمـــــــــين يارب العالمين 
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

 اے اللّٰہ !
اے ہمارے پروردگار ! آپ کے جمال (خوبصورتی) ، آپ کے جلال (بزرگی) ، آپ کی عظمت اور آپ کی بڑائی پر آپ ہی کی تمام تعریف ہے ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں پھسلنے (راہِ حق کے انحراف) سے بچا لیجئے ، 
ہمارے خلل (کوتاہیوں) کا تدارک کر دیجیے ،
ہم  (حرص وہوس پر مبنی) لمبی امید سے اور (بد عقیدگی اور بد عملی کے سبب نیک) عمل کے ضائع ہونے سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں تقوی (عدل واحسان) والوں کا اخلاص دے دیجیے ، 
ہمیں آپ اپنی عافیت کے ساتھ خاص کر لیجیے ، 
ہمیں درست کر دیجیے ، 
ہمیں سیدھے راستے پر چلا دیجیے ، 
ہماری (خامیوں کی) ستر پوشی فرما دیجیے ، 
اور ہماری اس آنکھ (تجلی) کے ساتھ نگرانی کیجیے جسے نیند نہیں آتی۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔