دعائے شیخ
اللهم
انك عفو تحب العفو فاعف عني وعن أهل بيتي وذريتي ..
اللهم
انك عفو تحب العفو فاعف عن أمي وأبي ووالديهم ووالدي والديهم ..
اللهم
انك عفو تحب العفو فاعف عن اخواني وأخواتي وذرياتهم ..
اللهم
انك عفو تحب العفو فاعف عن كل من له حق علينا واعف عن اصدقائي وزملائي وجيراني
و من يحبني واحبهم ..
اللهم إنك عفو تحب العفو فاعف عمن دعا لي في ظهر الغيب ومن اوصّاني بالدعاء ..
اللهم
انك عفو تحب العفو فاعف عن موتانا وجميع المسلمين والمسلمات والمؤمنين والمؤمنات الاحياء منهم والأموات ..
اللهم
لا تحرمنا أجر الصيام والقيام وصالح الأعمال
في رمضان
اللهمَّ
اجعلنا من المرضيين والمعتوقين من النار ووفقنا لقيام ليلة القدر
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
بیشک آپ بہت زیادہ معاف کرنے والے ہیں ، معاف کرنے کو پسند کرتے ہیں پس آپ مجھے ، میرے اہل خانہ کو اور میری اولاد کو معاف کر دیجیے ۔۔
اے اللّٰہ!
بیشک آپ بہت زیادہ معاف کرنے والے ہیں ، معاف کرنے کو پسند کرتے ہیں پس آپ میری والدہ کو ، میرے والد کو، ان کے والدین کو اور ان (والدین) کے والدین کو معاف کر دیجیے ۔۔
اے اللّٰہ!
بیشک آپ بہت زیادہ معاف کرنے والے ہیں ، معاف کرنے کو پسند کرتے ہیں پس آپ میرے بھائیوں کو ، میری بہنوں کو اور ان کی اولادوں کو معاف کر دیجیے ۔۔
اے اللّٰہ!
بیشک آپ بہت زیادہ معاف کرنے والے ہیں ، معاف کرنے کو پسند کرتے ہیں پس آپ ان سب کو معاف کر دیجیے جن کا ہم پر حق ہے ، اور میرے دوستوں کو ، میرے رفقاء کار کو ، میرے پڑوسیوں کو ، ان کو جو مجھ سے محبت کرتے ہیں اور ان کو جن سے میں محبت کرتا ہوں، (ان سب کو) معاف کر دیجیے ۔۔
اے اللّٰہ!
بیشک آپ بہت زیادہ معاف کرنے والے ہیں ، معاف کرنے کو پسند کرتے ہیں پس آپ معاف کر دیجیے انہیں جنہوں نے میرے لیے ، میری عدم موجودگی میں دعاء کی ہے اور ان کو جنہوں نے مجھ سے دعا کی وصیت (تاکید) کی ہے ۔۔
اے اللّٰہ!
بیشک آپ بہت زیادہ معاف کرنے والے ہیں ، معاف کرنے کو پسند کرتے ہیں پس آپ ہمارے فوت شدگان کو ، تمام مسلمان مردوں کو ، تمام مسلمان عورتوں کو ، تمام مومن مردوں کو ، تمام مومن عورتوں کو ، ان میں سے زندہ کو اور فوت شدگان (سب) کو معاف کر دیجیے ۔۔
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں روزوں ، (تراویح کے لیے) قیام اور تمام نیک اعمال کے اجر سے محروم نہ ہونے دیجئے ،
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں اپنے پسندیدہ لوگوں اور جہنم کی آگ سے آزاد کردہ لوگوں میں شامل کر دیجیے ،
اور ہمیں شب قدر میں (عبادت کے لئے) قیام کی توفیق دے دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔