دعا بتاریخ اپریل 12, 2022

دعائے شیخ

عربی

للهم
 إنا نسألك  
في اليوم  العاشر من أيام الرحمة في رمضان 

ان  تجعلنا 
من الفائزين المقبولين والمكفولين بذكرك
 المشمولين بعفوك ومغفرتك وعتقك
 الناظرين لوجهك الكريم 
واجعلنا من ورثة جنات النعيم
  ومن عتقائك من النار 
يارب لاتجعل رمضان يرحل وَنحن منسيون
 من الجنة يارب

  اللهمّ 
اجعل لنا  نصيبًا من كل خيرات وبركات وهبات وهدايا وعطايا ومغفرة ورحمة انزلتها في هذا اليوم  على عبادك. 

اللهمّ 
وفقنا لقيام ليلة القدر 
واعتقنا من النار نحن ومن نحب 

آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے رمضان المبارک کے ایام رحمت کے دسویں دن میں سوال کرتے ہیں 
 کہ آپ ہمیں کامیابی حاصل کرنے والے ، اپنے مقبول بندوں میں اور اپنی معافی ، اپنی بخشش اور (جہنم کی آگ سے) آزادی میں شامل شدہ اور اپنے مہربان چہرے کی زیارت کرنے والے ، اپنے ذکر کے ذریعہ ضمانت یافتہ افراد میں شامل کر دیجیے ، 
ہمیں نعمت والی جنتوں کے ورثاء میں اور آپ کی طرف سے جہنم سے آزادی پانے والوں میں شامل کر دیجیے ،  
اے میرے پروردگار ! 
 رمضان المبارک کو  اس حال میں رخصت ہوتا نہ بننے دیجئیے کہ ہم جنت (کے حصول) کو ںھولے ہوئے ہوں ، 
اے میرے پروردگار ! 
(ہمیں ایسا نہ بنائیے) 

اے اللّٰہ!
ہمارے لیے ان تمام بھلائیوں ، برکات ، نوازشات ، تحفے اور عطیوں میں حصہ مقرر فرما دیجیے جنہیں آپ نے اس دن میں اپنے بندوں کے لیے اتارا (بھیجا) ہے ، 

اے اللّٰہ!
ہمیں لیلۃالقدر کے قیام (عبادات کے اہتمام) کی توفیق دے دیجیے ، 
 اور ہمیں اور جن سے ہم محبت کرتے ہیں ، جہنم کی آگ سے آزادی دے دیجیے ۔

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ سب کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔