دعائے شیخ
اللّهم
أحيينا مستورين،وأمتنا مستورين...
وإبعثنا مستورين،وأكرمنا بلقائك مستورين ،
اللّهم
إسترنا فوق الأرض،واسترنا تحت الأرض وإسترنا يوم العرض...
اللّهم
إشفي مرضانا ومرضى المسلّمين،
وإرحم موتانا وموتى المسلّمين...
اللهم
اقضِ حوائجنا وحوائج السائلين،
اللّهم
تولّ أمورنا وفرج همومنا
وصلى الله على نبينا محمد وعلى آله وصحبه وسلم.
اے اللّٰہ!
ہمیں زندہ رکھئیے اس حال میں کہ ہمارے عیوب پر پردہ ہو اور ہمیں اس حال میں موت دیجیے کہ ہمارے عیوب چھپے رہیں ۔۔۔
ہمیں اس حالت میں (مرنے کے بعد) اُٹھائیے کہ ہمارے عیب چھپے ہوئے ہوں ، اور عیبوں کی پردہ پوشی کے ساتھ اپنی ملاقات کا ہمیں اعزاز دیجئے۔
اے اللّٰہ!
زمین پر ہماری پردہ پوشی کیجیے ، زمین کے نیچے (بھی ہمارے عیب) چھپا کر رکھئیے اور ہمیں (ہماری خامیوں کو حساب کے) پیش ہونے کے دن (بھی) چھپا لیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے (قرابت دار) بیماروں کو اور (دیگر تمام) مسلمانوں کے بیماروں کو شفا دے دیجیے ،
ہمارے (قریبی) فوت شدگان پر اور مسلمانوں کے فوت شدگان پر رحم فرمائیے ۔۔
اے اللّٰہ!
ہماری حاجتیں اور (اپنی ضروریات کا) سوال کرنے والوں کی حاجتیں پوری فرما دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے معاملات کی نگرانی کیجئیے اور ہماری پریشانیوں کو دور فرما دیجیے ،
اللّٰہ تعالیٰ ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر ، آپ کی آل اور آپ کے صحابہ کرام پر رحمتیں نازل فرمائے اور سلامتی عطا کرے۔