دعا بتاریخ اپریل 04, 2022

دعائے شیخ

عربی

يا كريما في عطاياك 
أمددنا بوافر جودك 
واجعل لنا مع نسمات هذا الصباح 
رزقا وسعادة وعافية 
وأكرمنا واعتق رقابنا ورقاب أهلنا من النار  .

اللهم 
ارزقنا الخشوع في القيام والصيام
 وقراءة القرآن الكريم 
واشغل أوقاتنا في رمضان في طاعتك وعبادتك .

آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اپنی نوازشوں میں مہربان ذات ! 
اپنی بھرپور سخاوت کے ساتھ ہماری مدد فرمائیے ، 
ہمارے لیے اس صبح کے خوشبودار جھونکوں کے ساتھ رزق ، سعادت اور عافیت مقرر فرما دیجیے ، 
ہماری عزت افزائی کیجیے ، 
اور ہماری گردنیں اور ہمارے اہل خانہ کی گردنیں (جہنم کی) آگ سے آزاد کر دیجیے۔
 
اے اللّٰہ!
ہمیں قیام (تراویح) ، روزے اور قرآن کریم کی تلاوت میں خشوع (توجہ اور یکسوئی) کی کیفیت دے دیجیے ، 
رمضان المبارک کے دوران ہمارے اوقات کو اپنی فرمانبرداری اور عبادت میں مصروف کر دیجیے ، 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے ۔