دعائے شیخ
اللهمَّ
يارافع السماء، يا صارف البلاء
يا قابل الدعاء، يا سخي العطاء
اللهمَّ
كما جعلت المودة نورا تنير القلوب،
وجعلت التوبة طريقا لمحو الذنوب،
وجعلت الذكر سترا يخفي العيوب،
وجعلت القرآن الكريم نهجا ينير الدروب،
اللهمَّ
أسألك لي ولأحبتي في هذه الساعة
وإلى قيام الساعة
خيرا جامعا، وبيتا آمنا، وجسما سالما،
مع حسن الخاتمة،
ونسألك الشفاء لمن مسه الضر
ورحمة لمن ضمه القبر
اللهمّ
لا تحرمنا أجر ليلة القدر من قيام وعبادة
اللهم اعتق رقابنا ورقاب أهلنا وأحبابنا من النار في رمضان.
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
اے آسمانوں کو بلند کرنے والے !
اے مصیبت کو پھیرنے والے !
اے دعاء قبول کرنے والے !
اے دینے میں سخی ذات !
اے اللّٰہ!
جس طرح آپ نے محبت کو دلوں کو روشن کرنے والا نور بنایا ،
جس طرح آپ نے توبہ کو گناہوں کو مٹانے والا راستہ بنایا ،
جس طرح آپ نے ذکر کو عیبوں کو چھپانے والا پردہ بنایا ،
جس طرح آپ نے قرآن کریم کو راستوں کو روشن کرنے والا طرز بنایا ،
اے اللّٰہ!
بیشک میں اپنے لیے اور اپنے احباب کے لیے ، اس وقت میں اور وقوع قیامت تک آپ سے (زندگی کے) اچھے اختتام کے ساتھ جامع بھلائی ، امن والے گھر اور صحت مند جسم کی التجا کرتا ہوں ،
ہم آپ سے ہر اس (شخص) کے لیے جسے تکلیف (بیماری) پہنچی ہے ، شفاء کی اور ہر اس (فوت شدہ) کے لیے جو قبر میں پہنچا ہے ، رحمت کی درخواست کرتے ہیں ۔
اے اللّٰہ!
ہمیں شب قدر میں قیام اور عبادت کے اجر سے محروم نہ کیجیے ،
اے اللّٰہ!
رمضان المبارک میں ، ہماری گردنوں کو ، ہمارے اہل خانہ اور ہمارے احباب کی گردنوں کو جہنم کی آگ سے آزاد کر دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔