دعا بتاریخ اپریل 06, 2022

دعائے شیخ

عربی

اسأل الله باسمه  النصير: 

أن ينصركم  على كل من عاداكم  ويخلصكم  ممن ظلمكم 
 وأن ينصركم  على كل شهوة تضيعكم ، 
وأن ينصركم  في الآخرة فلا يجعلكم  من أهل الخزي والندامة..
وأن ينصر قلوبكم  على كل ذرة عجب وكبر بتوحيد خالص لله وتسليم كامل بقضائه ،
 
وأن ينصر عقولكم  على كل غفلة ترديكم  وكل هوى يطغيكم  بدوام تلاوة القرآن وتدبره فلا تزل أقدامكم  بعد ثبوتها..

وأن ينصر رجاءكم فيه على كل ذرة يأس وحزن .
وأن ينصركم في رمضان على أنفسكم وعلى غفلة قلوبكم .

آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 
 

اردو

اللّٰہ تعالیٰ سے میں اس کے نام نصیر (مددگار) کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں : 
 کہ وہ آپ (احباب) کی ان تمام (عناصر) کے خلاف مدد کرے جو آپ سے دشمنی رکھتے ہیں اور آپ کو ان سے خلاصی دے جو آپ پر ظلم کریں  ، 
یہ کہ وہ آپ کی ہر اس شہوت (نفسانی خواہش) کے خلاف مدد کرے جو آپ کو ضائع کرنے والی ہے ، 
یہ کہ آپ کی آخرت (قیامت) میں (اس طرح) مدد کرے کہ وہ آپ کو رسوائی اور شرمندگی کا سامنا کرنے والوں میں شامل نہ کرے ، 
یہ کہ آپ کے دلوں کی عُجب (خود پسندی) اور تکبر کے ہر ذرے کے خلاف اللّٰہ تعالیٰ کی خالص توحید کے ساتھ اور اس کے فیصلوں پر کامل سپردگی کے ساتھ مدد کرے ، 
یہ کہ آپ کو تباہ کرنے والی ہر غفلت اور آپ کو سرکش بنانے والی ہر خواہش کے مقابلے پر ، آپ کے عقل و شعور کی ، تلاوت قرآن کی پابندی اور اس میں تدبر (غورو فکر) کے ذریعہ  مدد کرے تاکہ آپ کے قدم اپنے جمنے کے بعد نہ پھسلنے پائیں ، 
یہ کہ وہ آپ کی مایوسی اور غم کے ہر ذرے کے خلاف ، اپنی ذات کے بارے میں آپ کی امید کی (بر آنے میں) مدد کرے ، 
یہ کہ رمضان المبارک میں (صیام و قیام کی بجاآوری کے لئے) آپ کے نفسوں کے (حیوانی خواہشات کے) مقابلے پر اور آپ کے دلوں کی غفلت کے مقابلے پر آپ کی مدد کرے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھے۔