دعا بتاریخ اپریل 11, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهم
 اهدنا هدى المهتدين ولاتجعلنا من الغافلين واغفر لنا  يوم الدين

اللهمَّ 
 ابعد عنا  خبث القريب والغريب، 

 اللهم 
امنحنا القوة والتقوى  لنقاوم  أنفسنا  الأمارة بالسوء  ،
والشجاعة لنواجه ضعفنا  ،  
 واليقين لنتقبل قدرنا  ، 
والرضا لترتاح أرواحنا ، 
والفهم لتطمئن قلوبنا ،
اللهم
 يا مسخر القوي للضعيف 
و مسخر الجن لنبينا سليمان 
و مسخر الطير و الحديد لنبينا داود
 و مسخر النار لنبينا ابراهيم ،
سخر لنا أرواح عبادك الطيبين وقلوبهم
 من حولنا  ، 
وسهل لنا  أمورنا  وارزقنا من حيث لا نحتسب
 ووفقنا لصيام وقيام ليلة القدر 
 وإجعلنا من عتقائك من النار. 

 آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہمیں ہدایت پانے والوں کے راستے پر چلا دیجیے ، 
ہمیں غافلوں کے راستے پر نہ چلائیے ، 
ہمیں انصاف (قیامت)  کے دن بخش دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
ہم سے قریب (واقف لوگ) اور غریب (نا واقف لوگوں) کی خباثت کو ہم سے دور کر دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں عنایت کیجئے : 
قوت اور تقویٰ کی صفت ، تاکہ ہم برائی پر اکسانے والے اپنے نفسوں کے خلاف مزاحمت کریں  ،  
شجاعت کی صفت ، تاکہ ہم اپنی کمزوری کا مقابلہ کریں ، 
یقین کی دولت ، تاکہ ہم (اپنے لیے) آپ کے فیصلے کو (دل) سے قبول کریں ، 
آپ کی رضا ، تاکہ ہماری روحیں خوشی محسوس کریں ، 
فہم و فراست ، تاکہ ہمارے دل اطمینان پائیں ، 
اے اللّٰہ!
اے طاقتور کو کمزور کے لیے مسخر کرنے (کام میں لگانے) والے ! 
جنات کو ہمارے نبی حضرت سلیمان علیہ السلام کے کام میں لگانے والے ! 
پرندوں کو اور لوہے کو ہمارے نبی حضرت داؤد علیہ السلام کے حکم کے تابع کرنے والے ! 
آگ کو ہمارے نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے تابع (ٹھنڈا) کرنے والے ! 
ہمارے لیے ہمارے ماحول سے ، اپنے بندوں کی پاکیزہ ارواح اور ان کے دلوں کو ہمارے (دنیوی اور اخروی) فائدے کے لئے مقرر کر دیجیے ، 
ہمارے کام آسان کر دیجیے ، 
ہمیں وہاں سے وسائل رزق مہیا کر دیجیے جہاں سے ہمیں گمان بھی نہ ہو ، 
ہمیں روزے رکھنے اور شب قدر میں قیام (عبادات کے اہتمام) کی توفیق دے دیجیے ، 
ہمیں جہنم سے آزادی حاصل کرنے والے بندوں میں شامل فرما دیجیے۔

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ سب کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھے۔