دعا بتاریخ اپریل 13, 2022

دعائے شیخ

عربی

سلام ٌ   عليك يارمضان 
رمضان شهر الروح لا الجسد ..
 رمضان  شهر التراحم 
رمضان شهر التأمل والتفكر والتمعن 
وشهر الخيرات والإحسان ..

رمضان 
أيام معدودات ..محسوبات من أعمارنا واعمالنا ..
والحصيف من حاسب نفسه واجتهد واغتنم الوقت  للطاعة والعمل الصالح .

اللهم 
 إنك عفوٌ كريم تحب العفو فاعف عنا وتقبل صيامنا وقيامنا وبلغنا ليلة القدر، 
وإجعلنا نحن ومن نحب من عتقائك من النار. 

آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

اردو

اے ماہ رمضان تجھے سلام !
ماہ رمضان جسمانی نہیں ، روحانی (تربیت کا) مہینہ ہے، 
(چنانچہ) ماہ رمضان باہمی مہربانی کا مہینہ ہے ،
ماہ رمضان سوچ بچار ، فکر اور مراقبہ (من میں ڈوبنے) کا مہینہ ہے
اور بھلائیوں اور نیکی کا مہینہ ہے ۔۔ 

ماہ رمضان ، ہماری زندگیوں اور اعمال سے گِنے چنے چند دن ہیں۔۔ 
عقلمند انسان وہ ہے جو اپنی زندگی کا محاسبہ کرتا ہے ، خوب محنت کرتا ہے اور وقت کو نیکی اور عمل صالح کے لیے غنیمت سمجھتا ہے ۔ 

اے اللّٰہ!
بیشک آپ بہت زیادہ معاف کرنے والے ، مہربان ہیں ، معاف کرنے کو پسند کرتے ہیں ، پس آپ ہمیں معاف کر دیجیے ، ہمارے روزے اور رات کا قیام قبول فرما لیجئے اور ہمیں شب قدر تک پہنچا دیجئے (کہ اس کی سعادت پائیں) ، 
ہمیں اور جن سے ہم محبت کرتے ہیں ، ان کو جہنم کی آگ سے آزاد کردہ لوگوں میں شامل کر دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔