دعا بتاریخ اپریل 28, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهم  
لا تُخرجنا  من العشر الأواخر 
إلا وقد غفرت ذنبنا  و أصلحت حالنا  و قوّيت إيماننا  وأسعدت حياتنا ، وحققت آمالنا .

 اللهم 
بعرض السّماء وامتدادها 
ارزقنا راحة البال ،
ويقينا بأن كل ما ندعوك به سيأتينا  ولو بعد حين،
 واحفظنا حفظاً يليق بجلال وجهك وعظيم سلطانك،
 يا الله يا ذا الجلال والإكرام .

آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 
 

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہمیں (رمضان المبارک) کے آخری عشرہ سے اسی صورت میں ہی نکالئیے  کہ :
 آپ نے ہمارے گناہ بخش دیئے ہوں ، 
ہمارے حال سنوار  دیئے ہوں، 
ہمارے ایمان مضبوط بنا دیئے ہوں، 
ہماری زندگی باسعادت بنادی ہو ، 
ہماری آرزوئیں پوری کر دی ہوں ۔

اے اللّٰہ!
آسمان کے طول وعرض (لمبائی و چوڑائی) کے بقدر ،
آپ ہمیں قلبی راحت  اور (اس بات کا) یقین دے دیجیے کہ بیشک جو کچھ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں ، جلد ہی وہ ہمیں مل کر رہے گا ، اگرچہ کچھ وقت کے بعد ہی ہو ،  

اے عزت و جلال کے مالک ! 
ہماری ایسی حفاظت کیجیے ، جو آپ کی ذاتِ کے جلال اور آپ کے عظیم غلبے کے لائق ہو۔

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔۔