دعا بتاریخ مارچ 19, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم
فاطر السموات والأرض عالم الغيب والشهادة
إنا نعهد إليك في هذه الحياة خائفين مستجيرين مستغفرين راغبون إليك 
إنا نشهد أن لا إله إلا أنت وحدك لا شريك لك وأن محمدا عبدك ورسولك
فلا تكلنا إلى أنفسنا فإنك إن تكلنا إلى أنفسنا تباعدنا من الخير وتقربنا من الشر 
وإنا لا نثق إلا برحمتك فاجعل لنا عندك عهدا توفينا اياه يوم القيامة إنك لاتخلف الميعاد

       آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
آسمانوں اور زمین کے بنانے والے ! پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے ! 
بیشک ہم آپ سے اس زندگی میں ڈرتے ہوئے ، پناہ مانگتے ہوئے ، گناہوں کی معافی چاہتے ہوئے ، آپ کی طرف رغبت رکھتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ
بیشک ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ کے علاوہ کوئی حاکم ومعبود نہیں ، آپ کا کوئی شریک نہیں اور بیشک حضرت محمد ﷺ آپ کے بندے اور آپ کے رسول ہیں
پس آپ ہمیں اپنے نفسوں کے سپرد نہ کریں کیونکہ اگر آپ ہمیں اپنے نفسوں کے سپرد کریں گے تو ہم بھلائی سے دور اور شر کے قریب ہو جائیں گے ، 
اور بیشک ہم آپ کی رحمت پر اعتماد کرتے ہیں
پس آپ ہمارے لیے اپنے پاس ایک عہد (گناہوں سے معافی کا)  طے کر لیجیے جسے ہم قیامت کے دن پورا پالیں۔ 
بیشک آپ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھے۔