دعا بتاریخ مارچ 05, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
إنا نسألك أن ترزقنا السداد والتوفيق في أعمالنا 
وأن تجعل هذا الصباح الجميل
فاتحة خير علينا وعلى أحبابنا
اللهم
إنا استودعناك يومنا فسهله علينا
و ارزقنا خيره واكفنا شره
اللهم
استعملنا في طاعتك

          آمين يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ : 
اپ ہمیں ، ہمارے اعمال میں درستگی اور (ان کی ادائیگی میں برابر کی) توفیق عطا کر دیجیے ، 
آپ اس خوبصورت صبح کو ہم پر اور ہمارے احباب بر بھلائی کو کھولنے والی بنا دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم نے (آج کے)  اپنے دن کو ، آپ کے پاس امانتاً سپرد کیا ہے (آپ کے کام میں لگا دیا ہے) پس آپ اسے ہم پر آسان کر دیجیے ، 
ہمیں اس کی بہتری دے دیجیے اور اس کے شر سے ہمیں کافی ہو جائیے ، 
اے اللّٰہ!
اپنی فرمانبرداری میں ہم سے کام لے لیجئے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھے۔