دعائے شیخ
اللهم
تقبل توبتنا واغسل حوبتنا
وأجب دعوتنا وثبت حجتنا
وإهد قلوبنا وسدد ألسنتنا
واسلل سخيمة قلوبنا
أنار الله قلوبكم بالإيمان وطاعة الرحمان
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
ہماری (بد اعمالیوں کی) توبہ قبول فرمائیے ،
ہمارے گناہ دھو (مٹا) ڈالیے ،
ہماری دعا قبول کر لیجیے ،
ہماری حجت (غلبہ) ثابت کر دیجیے ،
ہمارے دلوں کو درست سمت میں رہنمائی دے دیجیے ،
ہماری زبانوں (کا استعمال) درست کر دیجیے ،
ہمارے دلوں سے باطنی بیماریوں (حسد ، کینہ اور بغض وغیرہ) کو نکال باہر کیجیے ۔
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کے دلوں کو ایمان اور رحمان ذات کی فرمانبرداری کے ساتھ روشن کرے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔