دعائے شیخ
كل المخاوف تجلب لك الهموم
إلا الخوف من الله فإنه يجلب لك أعظم شيء
(ولمن خاف مقام ربه جنتان)
اللهم
ارزقنا خشيتك في السر والعلن
اللهم
أنت الرجاء ومنك العطاء وإليك الدعاء
اللهم
لا ترينا فيمن نحب إلا مانحب
اللهم
اجعلهم في ودائعك وأمانك
واحفظهم بحفظك يارب
آمين يارب العالمين
خوف کی تمام صورتیں آپ کے لیے پریشانیاں کھینچ لاتی ہیں سوائے اللہ تعالیٰ کے خوف کے کہ وہ بلاشبہ آپ کے لیے سب سے عظیم چیز لاتا ہے (جو الرحمن ؛ آیت 46 میں مذکور ہے)
و لمن خاف مقام ربه جنتان
(اور جو اپنے رب کی عظمت کے آگے (جوابدہی کے لئے) کھڑے ہونے کے احساس سے خائف ہوئے (جس کے نتیجہ میں انہوں نے اپنی ذمہ داری اداکی) تو ان کے لیے دو (طرح کے) عالیشان باغات ہیں)
اے اللّٰہ!
ہمیں اپنی عظمت کے احساس سے ھیبت پوشیدہ اور علانیہ (دونوں طرح) دیجیے ،
اے اللّٰہ!
آپ ہی سے امید (پوری ہوتی) ہے ، آپ ہی سے (سب کچھ) ملتا ہے اور آپ ہی کی طرف دعاء (کی قبولیت ہوتی) ہے ،
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں ان میں جن سے ہم محبت کرتے ہیں ، اس کے علاوہ کچھ نہ دکھائیے جو ہم پسند کریں۔
اے اللّٰہ!
آپ انہیں (ہمارے احباب کو) اپنی سپردگی اور اپنی امان میں رکھئیے ،
اے میرے پروردگار ! اپنی حفاظت کے ذریعے سے ان کی حفاظت کیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!