دعا بتاریخ مارچ 29, 2023

دعائے شیخ

عربی

يارب 
لا تطوي هذا اليوم إلا وقد سترت عوراتنا
 ومحوت سيئاتنا وقبلت توبتنا
 وفرجت همومنا واحزاننا 
واستجبت دعواتنا واصلحت احوالنا
 وغفرت ذنوبنا وشفيت مرضانا
 ورحمت موتانا.
 اللهم 
إنا نسألك البركة في العمر
 والحياة والبركة في العلم والعمل
 والرزق والوقت والصحة والأمل
 والبركة في صلاح النية والذرية. 

       آمين يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے میرے پروردگار !
آپ یہ دن اسی صورت میں پایہ تکمیل کو پہنچائیے کہ آپ نے 
ہمارے عیوب کی ستر پوشی کر دی ہو ، 
ہماری کوتاہیوں کو مٹا دیا ہو ، 
ہماری توبہ قبول کر لی ہو ، 
ہماری پریشانیوں اور غموں کو دور کر دیا ہو ، 
ہماری دعائیں قبول کر لی ہوں ، 
ہمارے حالات کو سنوار دیا ہو ، 
ہمارے بیماروں کو شفا دے دی ہو ، 
اور ہمارے فوت شدگان پر رحم کر دیا ہو ، 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے  : 
عمر اور زندگی میں برکت کی ، 
علم و عمل میں ، وسائل رزق میں ، وقت و صحت اور امید میں برکت کی ،  نیت اور اولاد میں برکت کی درخواست کرتے ہیں

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔