دعا بتاریخ جولائی 15, 2023

دعائے شیخ

عربی

أحاطكم الله بنسيم الرحمة
وعبير المغفرة وصفاء المحبة
وأنزل عليكم لطفه أينما ذهبتم
وجعلكم من عباده المقربين
وجمعنا وإياكم مع عباده الأتقياء
الصالحين في الفردوس الأعلى من الجنة 

             آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

اردو

اللّہ تعالیٰ
آپ سب (احباب) کا اپنی رحمت کی ٹھنڈی ہوا ،  بخشش کی مہک اور محبت کے اخلاص کے ساتھ احاطہ کرے (گھیر لے)
 جہاں بھی آپ جائیں ، آپ پر اپنی شفقت نازل کرے ، 
آپ کو اپنے مقرب (خاص) بندوں میں شامل کرے ، 
ہمیں اور آپ کو اپنے متقی اور نیک بندوں کے ساتھ جنت کے فردوس اعلیٰ (بلند ترین مقام) پر جمع فرمائے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔