دعا بتاریخ جولائی 01, 2023

دعائے شیخ

عربی

الهنا وخالقنا وربنا ومجيب دعواتنا ..
ندْعُوك دعاءً لا نعْرفُ كَيْف نرَتّبْه ، 
فَأَنْت تَبَصَّر الْفُؤَاد ، وتلمس حَاجَتنا بعلمك ، 
فاللهمّ
بدل حالنا إلَى مَا هُوَ أَفْضَلُ ،
ولا تبقي لنا همًا قائمًا فِي صدورنا ،
 وارزقنا فَرْحَة يوم لقائك ، 
اللهمّ 
حقق لنا  أمنياتنا الَّتِي ننتظرها ونتمناها ، 
اللهمّ
 طوّق قلوبنا وحياتنا بعقودٍ مِنْ رضاك وتيسيرك ،
اللهم 

ارزقنا الطمأنينة وَالسكون
 وارفع عنا الضيق والكرب
والذل والهوان. 

        آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيب

اردو


اے اللّٰہ!
(اے) ہمارے معبود ، ہمارے پیدا کرنے والے ، ہمارے پروردگار اور ہماری دعائیں قبول کرنے والے ! ۔۔ 
ہم آپ سے ایسی دعا کررہے ہیں کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہم اسے (آپ کے سامنے) کیسے ترتیب دے کر (مناسب الفاظ میں) پیش کریں ، آپ تو دل کو دیکھتے ہیں اور ہماری ضرورت کو اپنے علم سے محسوس کرتے ہیں ،
پس اے اللّٰہ!
ہماری (موجودہ) حالت کو اس سے بہتر (حالت) میں بدل دیجیے ،
ہمارے سینوں میں ہماری کوئی پریشانی کھڑی (باقی)  نہ رہے (بلکہ ہر پریشانی دور ہو جائے)
اور آپ ہمیں (آخرت میں) اپنی ملاقات کے دن خوشی عطا کیجیے ، 
اے اللّٰہ !
ہمارے حق میں ہماری ان آرزوؤں کو پورا کر دیجیے کہ جن کے (پورا ہونے کے) ہم  منتظر ہیں اور ان کے (حصول کی) ہم خواہش رکھتے ہیں ، 
اے اللّٰہ!
ہمارے دلوں کو اور ہماری زندگی کو آپ اپنی رضا اور اپنی آسانی کے عَہدوں (پختہ وعدوں) کے ساتھ مضبوطی سے حِصار کر (باندھ) دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں اطمینان اور سکون دے دیجیے  اور ہم سے تنگی ، مصیبت ، ذلت و رسوائی کو دور کر دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔