دعا بتاریخ جولائی 24, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم
اجعل إلى رحمتك مصيرنا ومآلنا
وصب سجال عفوك على ذنوبنا 
و اجعل التقوى زادنا وفي دينك اجتهادنا
وعليك توكلنا واعتمادنا
واشف مرضانا وارحم موتانا
وبلغنا مما يرضيك آمالنا 

            آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
آپ اپنی رحمت کی سمت ہمارے مقدر اور ہمارا انجام بنادیجیے ، 
اپنی معافی کے ڈول کو ہمارے گناہوں پر بہا دیجیے (تاکہ وہ اس سے بہہ جائیں اور ہم آپ کے عذاب سے بچ جائیں) ، اور تقویٰ کو ہمارا توشہ (زندگی) ، آپ اپنے دین میں ہماری جدوجہد اور آپ اپنی ذات پر ہی ہمارے بھروسہ اور ہمارے اعتماد کو طے کردیجیۓ ۔
ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے ، 
ہمارے فوت شدگان پر رحم فرمائیے ، 
ہمیں اپنی ان امیدوں (کی تکمیل) تک رسائی دے دیجیے جن سے آپ راضی ہوں۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔