دعا بتاریخ جولائی 26, 2023

دعائے شیخ

عربی

يا الله 
يامن تسمع الأصوات وإن خفيت
  وتقضي الحاجات وإن عظمت
وتجيب الدعوات وإن ثقلت
وتغفر الزلات وإن كثرت
اللهم
 يا كريم يا عظيم يا ذا الجلال والإكرام  
نسألك  أن تكسينا ‏حلل السعد والمهابة 
وأن تحفظنا من الهم والكآبة.
وأن تلهمنا ‏الدعاء أوقات الإجابة 
وأن تكرمنا بالرضا والقناعة
وأن تجعلنا من أهل السعادة.
وأن تُعِنا على طاعتك ونيل رضاك        
          يارب العالمين  

                    آمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
 

اردو

اے اللّٰہ!
اے وہ ذات !
 آپ (تمام انسانوں کی) آوازیں سنتے ہیں ، اگر چہ وہ (کتنی ہی) پست ہوں ،
(ضرورت مند انسانوں کی) حاجات کو پورا کرتے ہیں ، اگر چہ وہ (کتنی ہی) بڑی ہوں ،
(لاچار انسانوں) کی دعائیں قبول کرتے ہیں ، اگر چہ وہ (کتنی ہی) بھاری ( کاموں سے متعلق) ہوں ،
اور (انسانی لغزشوں) کو معاف کرتے ہیں ، اگر چہ وہ (کتنی ہی) زیادہ ہوں ،
اے اللّٰہ!
اے مہربان ذات ! اے عظمت والے ! اے بزرگی اور عزت والے ! 
ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں یہ کہ
آپ ہمیں کامیابی اور (دشمنوں پر) ہیبت کے لباس سے آراستہ کر دیجیے ، 
ہمیں پریشانی اور غم سے محفوظ کر لیجیے ، 
ہمیں  قبولیت کے اوقات میں دعا (دل میں) الہام کر دیجیے ، 
آپ ہمیں اپنی رضا اور قناعت کی صفت کے ساتھ عزت دے دیجیے ، 
ہمیں کامیاب لوگوں میں شامل کر دیجیے ، 
 اور اپنی فرمانبرداری اور اپنی رضا کے حصول پر مدد کیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ سب کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔