دعا بتاریخ جولائی 29, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
يا شارح الصدور ومطهر القلوب وميسر الأمور 
يا باسط اليدين بالرحمة
 نقنا من الهم والحزن 
وافتح لنا أبواب السعادة 
وارزقنا صبراً جميلاً 
وعملاً صالحاً وتوفيقاً من عندك 
اللهم 
نسألك الشفاء لكل مريض
والرحمة لكل ميت 
وأن تمسح على قلب كل مهموم
وتغفرلنا ولوالدينا  وجميع المسلمين

           آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
اے سینوں کو کھولنے والے ، دلوں کو پاک کرنے والے اور کاموں کو آسان کرنے والے ! 
 (اپنی شایان شان) رحمت کے ہاتھوں کو  پھیلانے والے ! 
ہمیں پریشانی اور غم سے نجات دے دیجیے ، 
ہمارے لیے کامیابی کے دروازے کھول دیجئے ، 
ہمیں اچھے انداز سے استقامت ، نیک عمل اور اپنی طرف سے توفیق (اچھے کام سر انجام دینے کی ہمت)  دے دیجیے۔ 
 اے اللّٰہ!
ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں : 
ہر بیمار کے لیے شفا اور ہر فوت شدہ کے لیے رحمت کی ، 
یہ کہ آپ ہر پریشانی میں مبتلا کے دل کو (اس کی پریشانی سے) صاف کر دیجیے ، 
 کہ آپ ہمارے لیے ، ہمارے والدین اور تمام مسلمانوں کے لیے (گناہوں کو) بخش دیجیے۔

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔