دعا بتاریخ جولائی 27, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم
إنا نسألك عيشة هنية وميتة سوية
ومردا غير مخز ولا فاضح
اللهم
عيش السعداء وموت الشهداء 
والحشر مع الأتقياء ومرافقة الأنبياء
اللهم
أحسن عاقبتنا في الأمور كلها
وأجرنا من خزي الدنيا وعذاب الآخرة

             آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے خوشی کی زندگی ، اعتدال کی موت (جو بیماریوں اور بڑھاپے کی سختیوں سے پاک ہو)  اور (آپ کی طرف) ایسی واپسی کی درخواست کرتے ہیں جو نہ رسوا کرنے والی ہو اور نہ ہی عیب ظاہر کرنے والی ہو ۔
اے اللّٰہ!
کامیاب لوگوں کی زندگی ، شھداء کی موت ، (قیامت کے دن) متقی لوگوں کے ساتھ حشر اور انبیاء علیہم السلام کی رفاقت (ہمیں دے دیجیے) ، 
اے اللّٰہ!
تمام معاملات میں ہمارا انجام اچھا کر دیجیے اور ہمیں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے پناہ دے دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔