دعائے شیخ
ما أجمل وعود الله عزوجل حيث قال سبحانه:
" لئن شكرتم لأزيدنكم "
"فاذكروني أذكركم "
" ادعوني استجب لكم"
" وماكان الله معذبهم وهم يستغفرون "
اللهم
اجعلنا ممن شكرك فزدته ،وذكرك فذكرته
و دعاك فاستجبت له، واستغفرك فغفرت له
واجعلنا هداة مهتدين
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
کیا ہی خوبصورت ہیں اللّٰہ عزوجل کے وعدے کہ اللّٰہ پاک نے فرمایا :
"اگر تم احسان مانو گے تو تمھیں اور بھی دوں گا" (اِبراھیم ؛ 7)
"پس تم مجھے یاد رکھو میں تمہیں یاد رکھوں گا" (البقرہ ؛ 152)
"مجھ سے دعا کرو میں تمھاری دعا قبول کروں گا" (غافر ؛ 60)
" اور اللّٰہ تعالیٰ انہیں ہرگز عذاب نہیں دے گا جب تک وہ معافی مانگتے رہیں گے " (الانفال ؛ 33)
اے اللّٰہ!
ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے :
جنہوں نے آپ کا شکر کیا تو آپ نے انہیں زیادہ دیا ،
جنہوں نے آپ کو یاد کیا تو آپ نے ان کو یاد کیا ،
جنہوں نے آپ سے دعا کی تو آپ نے اسے قبول کیا ،
جنہوں نے آپ سے گناہوں کی معافی مانگی تو آپ نے انہیں بخش دیا ،
اور آپ ہمیں ہدایت دینے والے اور ہدایت پانے والے لوگوں میں سے بنا دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔