دعائے شیخ
عن عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها قالت:
لم يكن ﷺ:
فاحشا ولا متفشحا ولا صخابا في الأسواق،
ولا يجزي بالسيئة السيئة، ولكن يعفو و يصفح "
اللهم
جنبنا الفحش و الفحشاء و البغضاء
وهذب أخلاقنا و اجعلنا من أهل العفو والصفح .
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہا سے روایت ہے ، فرماتی ہیں :
" آپ ﷺ (مزاجاً) بد زبان نہیں تھے ، نہ خلاف عادت بیہودہ بات کرتے اور نہ ہی بازاروں میں چیخ چلا کر باتیں کرنے والے تھے ،
نہ ہی برائی کا بدلہ برائی سے دینے والے تھے اور لیکن آپ (لوگوں کی کوتاہیوں کو) معاف فرماتے اور درگذر کرتے تھے"۔
(سنن الترمذی ؛ 2016)
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں بدزبانی ، بے حیائی اور بغض سے دور رکھئے ،
ہمارے اخلاق کو سنوار دیجیے اور ہمیں معاف اور درگذر کرنے والے بنا دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔