دعائے شیخ
قال الرسول صلى الله عليه وسلم
" مانهيتكم عنه فاجتنبوه،
وماأمرتكم به فأتوا منه مااستطعتم،
فإنما أهلك الذين كانوا من قبلكم،
كثرة مسائلهم،واختلافهم على أنبياءهم"
اللهم
إنا نسألك عيشة هنية وميتة سوية
ومردا غير مخز ولا فاضح
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
" جس کام سے میں آپ لوگوں کو منع کروں تو اسے (کرنے سے) بچو اور جس چیز کا میں حکم دو تو اسے ممکن حد تک بجا لاؤ ،
پس بیشک آپ سے پہلے لوگ اپنے (غیر متعلقہ) سوالات کی کثرت اور اپنے انبیاء سے اختلاف کے سبب سے ہلاک ہوئے"۔
(اس حدیث کو حضرت ابو ھریرہ رضی اللّٰہ عنہ نے روایت کیا ہے۔ اربعین نووی ؛ 09)
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے خوشگوار زندگی کی ، اعتدال والی (بیماریوں اور حادثات سے محفوظ) موت کی اور رسوائی اور بدنامی کے بغیر (اللّٰہ کی طرف) واپسی کی درخواست کرتے ہیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔