دعائے شیخ
بالتمسك بالقرآن الكريم وسنة نبيهﷺ
يرزقك الله الهداية والإستقامة
وبالسجود يتغشاك الله بلطفه وتتجلى رحمته وأنواره قلبك وحياتك
وبالصلاة والسلام على سيد الخلق محمد ﷺ
تكفى همك ويغفر ذنبك ويرضى عنك ربك
اللهم
ارزقنا شفاعته و أوردنا حوضه واحشرنا في زمرته
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اللّٰہ تعالیٰ قران کریم اور اس (اللّٰہ تعالیٰ) کے نبی ﷺ کی سنت کو مضبوطی سے تھامنے کے ذریعہ ، آپ کو ہدایت اور دین پر استقامت عطا کرے
اور اللّٰہ تعالیٰ سجدوں (نمازوں) کے ذریعہ ، اپنی مہربانی کے ساتھ آپ کو ڈھانپ لے ، اور اس کی رحمت اور اس (کی تجلی) کے انوار آپ کا دل اور آپ کی زندگی روشن کردیں ،
آقائے مخلوقات (حضرت محمد مصطفی) ﷺ پر درود وسلام (بھیجنے) کے ذریعہ آپ کی پریشانی کی کفایت (ازالہ) ہوجائے ، آپ کے گناہ معاف ہوجائیں اور آپ سے آپ کا رب راضی ہوجائے۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے ، ہمیں آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجئے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔