دعائے شیخ
اللهم
افتح بيننا و بين أرزاقنا وسعادتنا وتوفيقنا
فتحا مبينا وأنت خير الفاتحين
اللهم
افتح لنا مغاليق السماوات والأرض
وسخر لنا المحبة والبركة والجمال
وتوفنا وأنت راض عنا يارحمان
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
ہمارے اور ہمارے وسائل رزق اور ہماری سعادتمندی اور (ہمیں اعمال صالحہ) کی توفیق کے درمیان واضح کامیابی کے ساتھ فیصلہ کردیجیے کیونکہ آپ بہترین فیصلہ کرنے والے ہیں ،
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے لیے آسمانوں اور زمین کے (خزانوں کے) تالے کھول دیجیے ،
اپنی محبت ، (وسائل رزق میں) برکت اور (زندگی کی) خوبصورتی کو ہماری دسترس میں دے دیجیے ،
اے مہربان ذات !
آپ ہمیں دنیا سے اس حالِ میں اٹھالیجئے کہ آپ ہم سے راضی ہوں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔