دعا بتاریخ جنوری 27, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
إنا نسألك اللطف فيما قضيت 
والعون على ما أمضيت 
ونستغفرك من كل قول يعقبه الندم 
أو فعل تزل به القدم 
فأنت الثقة لمن توكل عليك 
والعصمة لمن فوض أمره إليك
 أسأل الله 
ان يرفع عنكم كل شكوى 
ويكشف عنكم كل بلوى 
ويتقبل منكم كل نجوى 
ويلبسكم لباس التقوى 
ويجعل الجنة لكم مأوى
اللهـــــــم آميــــن يارب العالمين

اردو

ا ے الــلّٰـــــــــــــه !
بیشک ہم آپ سے ان امور میں جو آپ نے (ہمارے لیے) طے کردئیے ہیں ، شفقت کی  اور جو (فیصلے) آپ نے جاری کردئیے ہیں، ان میں مدد کی درخواست کرتے ہیں۔ 
اور ہم آپ سے ہر اس بات پر جس کے بعد پشیمانی ہو یا ہر اس کام پر جس سے قدم پھسلے ، استغفار کرتے ہیں۔
پس  (اس کے لیے) جس نے آپ پر بھروسہ کیا ، آپ ہی اعتماد کا مرکز ہیں اور  اس کے لیے جس نے اپنا معاملہ آپ کے سپرد کیا ، محافظ ہیں ۔
اللّٰہ تعالیٰ سے میں درخواست کرتا ہوں
کہ وہ آپ (احباب) سے ہر شکایت کو دور کرے ، 
آپ سے ہر مصیبت کو ہٹائے ، 
آپ کی ہر سرگوشی (دعا) کو قبول کرے ، 
آپ کو تقوی (شعور وعدل) کا لباس پہنائے ، 
اور جنت کو آپ کی رہائش گاہ بنائے۔ 
اے اللّٰہ! اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!