دعائے شیخ
اللهم
احرسنا بعينك التي لا تنام
واكنفنا بكنفك الذي لا يرام
لا نهْلَكُ وأنت رجائنا كم من نعمة أنعمت بها عليّنا قلَّ عندها شكرنا
فَلَمْ تحرُمْنا وكم من بلية ابتليتنا بها قل عندها صبرنا فلم تخذلنا
اللهم
ثبت رجاءك في قلوبنا واقطعنا عمن سواك حتى
لا نرجو أحداً غيرك يا أرحم الراحمين.
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ !
آپ ہماری اپنی اس آنکھ سے نگرانی فرمائیے جو سوتی نہیں اور ہمیں اپنی اس حفاظت کے حصار میں رکھئیے جو کسی کی پہنچ میں نہ آتی ہو ،
ہم اس حال میں ہلاک نہ ہوں کہ آپ ہی ہماری امید (کا مرکز) ہیں ،
کتنی ہی نعمتیں ہیں جن کے ساتھ آپ نے ہم پر انعام کیا اس حال میں کہ اس وقت ہماری شکر گزاری کم رہی پھر بھی آپ نے ہمیں محروم نہیں رکھا اور کتنی ہی آزمائشیں ہیں جن کے ساتھ آپ نے ہمیں آزمایا اس حال میں کہ ہمارا صبر اس وقت کم رہا پھر بھی آپ نے ہمیں رسوا نہیں کیا ،
اے اللہ !
اے ارحم الراحمین !
اپنے ساتھ امید کو ہمارے دلوں میں مضبوط کر دیجیے اور ہمیں اپنے علاوہ ہر کسی سے (اس طرح) قطع تعلق کردیجیے یہاں تک کہ ہم آپ کے علاوہ کسی سے کوئی امید نہ رکھیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔