دعا بتاریخ نومبر 27, 2022

دعائے شیخ

عربی

‏⁧‏أجمل الثياب ثوب العافية
‏وأثمنها ثوب الستر 
‏وأجمل العطور الذكرالطيب
‏وأجمل المظاهر الوجه البشوش
‏وأجمل الهدايا الدعاء في ظهر الغيب
‏اللهم ألبسنا وذرياتنا وأحبابنا   ثوب الصحة والعافية واجعلنا وإياهم من أصحاب هذه الصفات الطيبه. 

واختم لنا بالإيمان يارب العالمين 

حفظكم الله و أحياكم حياة طيبة
 

اردو

 سب سے خوبصورت لباس ، عافیت کا لباس ہے اور  سب سے قیمتی (عیوب کو) چھپانے کا لباس ہے ، 
سب سے خوبصورت خوشبو ، (اللّٰہ تعالیٰ کا) پاکیزہ ذکر ہے۔
 سب سے خوبصورت مظہر (دوسروں سے ملتے وقت) چہرے کی مسکراہٹ ہے ، 
سب سے عمدہ ہدیہ (کسی کی) عدم موجودگی میں (اس کے لئے) دعا ہے ، 

اے اللّٰہ!
ہمیں ، ہماری اولادوں کو اور ہمارے احباب کو صحت اور عافیت کے لباس سے ڈھانپ دیجیے ، 
ہمیں اور انہیں ان (مذکورہ بالا) پاکیزہ صفات والوں میں سے بنادیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری (زندگی کا) خاتمہ ایمان کے ساتھ فرما دیجیے ،

اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔