دعا بتاریخ نومبر 16, 2022

دعائے شیخ

عربی

الدعاء مستحب بين الظهر والعصر يوم الأربعاء:

عَنْ ‏جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ رَضِيَ الله عَنْهُ،‏ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا فِي مَسْجِدِ الْفَتْحِ ثَلاثًا يَوْمَ ‏الاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الثُّلاثَاءِ وَيَوْمَ الأربعاء فَاسْتُجِيبَ لَهُ يَوْمَ الأربعاء بَيْنَ الصّلاتَيْنِ فَعُرِفَ الْبِشْرُ فِي وَجْهِهِ.

 قَالَ ‏جَابِرٌ رَضِيَ الله عَنْه: ‏فَلَمْ يَنْزِلْ بِي أَمْرٌ مُهِمٌّ غَلِيظٌ إِلا‏ ‏تَوَخَّيْتُ ‏تِلْكَ السَّاعَةَ فَأَدْعُو فِيهَا فَأَعْرِفُ الإجابة
رواه البخاري في "الأدب المفرد" وأحمد والبزار. 


 قال الإمام البيهقي في "شعب الإيمان" (46/2):
[ويتحرى للدعاء الأوقات والأحوال والمواطن التي يرجى فها الإجابة تماما 
فأما الأوقات فمنها: ما بين الظهر والعصر من يوم الأربعاء]

 الدعاء بين الظهر والعصر يوم الأربعاء سنـة 
فلا تنسوا إحياء هذه السنة

وأرجو دعواتكم لي وللمسلمين

اردو

بدھ کے دن ظھر اور عصر (کی نماز) کے درمیان دعا مستحب (باعث اجر اور قبول ہوتی) ہے : 
حضرت جابر بن عبداللہ (انصاری) رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ 
بیشک نبی ﷺ نے مسجد فتح (مدینہ منورہ کے شمال میں سلع پہاڑ پر واقع مسجد جسے مسجد اعلیٰ بھی کہا جاتا ہے) میں (غزوہ احزاب کے موقع پر) تین دن ؛ پیر ، منگل اور بدھ کو دعا کی ، پھر وہ بدھ کے دن دو نمازوں کے درمیان قبول ہوئی تو آپ کے چہرے پر خوشی دیکھی گئی۔ 

 حضرت جابر رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا : 
پس جب کبھی مجھے پریشان کن اور مشکل معاملہ پیش آیا تو میں نے اسی وقت (ظہر اور عصر کے درمیان) کو پایا ، پھر اس میں دعا کی پھر (دعا کی)  قبولیت دیکھ لی 
امام بخاری رحمۃ اللّٰہ علیہ نے اس روایت کو (اپنی کتاب) " الادب المفرد" میں اور امام احمد و بزار نے اپنی اپنی "مسند" میں ذکر کیا ہے۔ 

 امام بیہقی نے (اپنی کتاب) " شعب الایمان" (2 / 46) میں فرمایا : 
[دعا (کی قبولیت کے لیے ان) اوقات ، مواقع اور مقامات کا لحاظ کرے کہ جن میں دعا مکمل قبول ہوتی ہے۔
پس بہرحال اوقات تو ان میں سے (قبولیت دعا کا ایک وقت) ؛ بدھ کے دن نماز ظہر اور عصر کے درمیان ہے] 

 ظہر اور عصر کے درمیان بدھ کے روز دعا سنت ہے 
پس آپ (احباب) اس سنت کو زندہ کرنا نہ بھولیں 

اور میں آپ کی دعاؤں میں ، اپنے لیے اور مسلمانوں کے لیے (دعا کی) امید کرتا ہوں