دعا بتاریخ نومبر 26, 2022

دعائے شیخ

عربی

اسأل الرحمن .. 
الذي خلق الإنسان .. 
وعلمه البيان .. 
وأنزل القرآن .. 
وجعله أعظم تبيان ... 
الذي يراكم .. 
ويعلم سركم ونجواكم .. 
أن يجعل السعادة والصحة لا تفارق أعينكم وأبدانكم ... 
وأن يرزقكم رزقاً يغنيكم ولا يطغيكم ... 
وأن يرضى عنكم ويرضيكم ... 
ويصلحكم ويهديكم ... 
وأن يجعل أحسن أعمالكم خواتيمها ... 
وأن يحشرنا وإياكم ووالدينا في الفردوس الأعلي من الجنة ...

اردو

(وہ)رحمان ذات
جس نے انسان کو پیدا کیا پھر بات کرنا سکھایا ۔۔ 
اس (اللّٰہ) نے قرآن اتارا اور اسے (ہر چیز کے لیے) سب سے بڑا واضح بیان بنایا ۔۔ 
جو (اللّٰہ) آپ کو دیکھتا ہے ، وہ آپ کے چھپے (اعمال) کو اور آپ کی سرگوشی کو جانتا ہے 
(اس ذات) سے میں درخواست کرتا ہوں کہ :
 وہ (آپ احباب کو) ایسی کامیابی اور صحت دے جو آپ کی آنکھوں اور جسموں سے (کبھی) جدا نہ ہو ۔۔۔ 
وہ آپ کو ایسا رزق دے جو آپ کو (افلاس سے)  غنی کردے اور (سرمایہ پرستی کی صورت میں) سرکش نہ کرے ۔۔۔ 
وہ آپ سے خوش ہو جائے اور آپ کو مطمئن کر دے ۔۔۔ 
وہ آپ کو سنوار دے اور وہ آپ کو سیدھے راستے پر چلادے ۔۔۔ 
وہ آپ کے بہترین اعمال کو آپ کی زندگی کے اختتامی اعمال بنا دے ۔۔۔ 
وہ ہمیں اور آپ کو اور ہمارے والدین کو جنت الفردوس کے بلند مقام میں یکجا کردے ۔۔۔