دعا بتاریخ مارچ 03, 2021

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
يامن بيده تدبير الأمور ، ياعالم ماتخفي الصدور ؛
 اغفرلي ولمن في قلبي حبهم ، وبارك لي ولمن يدور في بالي ذكرهم ،
 وتب علي وعلى من ترتاح روحي لوصلهم ،
 وتقبل صالح اعمالي وأعمالهم وطاعتي وطاعاتهم
اللهم لا ترد لي ولهم دعاء ، 
ولا تخيب لي ولهم رجاء ، 
ولا تسكن جسدي وجسدهم داء ، وأدفع عني وعنهم  المحن والبلاء ، 
ولا تشمت بي وبهم الأعداء ياواسع المغفرة والرجاء
 

اردو

اے اللّٰہ ؛ 
اے وہ ذات ! جس کے ہاتھ میں معاملات کی تدبیر ہے ، 
اے  ان (رازوں) کو جاننے والی ہستی ، جنہیں سینے چھپائے ہوئے ہیں ! 
مجھے بخش دیجیے اور ان (احباب) کو بھی جن کی میرے دل میں محبت ہے ، 
میرے لیے برکت پیدا فرما دیجیے اور ان کے لیے بھی جن کا ذکر میرے دل میں گردش کرتا ہے ، 
مجھے توبہ کی توفیق دے دیجیے اور انہیں بھی جنہیں ملنے سے میری روح کو راحت ملتی ہے ، 
میرے نیک عمل اور ان کے نیک عمل ، ( اپنی واحد ذات کے لئے ) میری فرمانبرداری اور ان کی  فرمانبرداریاں قبول فرما لیجیے ، 

اے اللّٰہ ! میری اور ان کی دعا مسترد نہ فرمائیے ، 
(اپنی ذات برتر سے) میری اور ان کی امید کو ناکام نہ ہونے دیجئے ،
میرے اور ان کے جسم میں کوئی بیماری نہ ٹھہرنے (پنپنے) دیجئے ، 
مجھ سے اور ان سے مشقتیں اور آزمائش دور رکھئے ، 
مجھ پر اور ان پر دشمنوں کے ہنسنے کا موقع نہ بننے دیجئے ۔ 

اے وسیع مغفرت اور امید بر لانے والے ! ( ہماری دعائیں قبول فرما لیجیۓ )