دعا بتاریخ مارچ 10, 2021

دعائے شیخ

عربی

من يملك أحبة أمثالكم يبادلونه الود والاحترام فقد ملك كل شيئ ،فكلنا راحلون ولايبقى لنا الا ما تركناه من محبة مزروعة في قلوب الآخرين فهي تنمو بفضل الله . 

اسأل الله لنا ولكم العفو والعافيه والمعافاة الدائمة في الدين والدنيا والآخرة .
والحمدلله رب العالمين .

اردو

جس شخص کے آپ جیسے احباب ہوں جو  محبت و احترام کا باہم تبادلہ کرتے ہوں تو وہ شخص ہر چیز کا مالک ہے ، 
سو ہم سب ( اس دنیا سے ) اس حالت میں جانے والے ہیں کہ ہمارے لئے ، دوسروں کے دلوں میں پرورش پانے والی اس محبت کے سوا اور کوئی چیز باقی نہیں رہےگی ،  پس وہ تو اللّٰہ کے فضل سے بڑھتی رہے گی ۔ 

اللّٰہ تعالیٰ سے میں اپنے لئے اور آپ کے لئے عفو و درگزر ، خیریت و عافیت اور دین و دنیا اور آخرت میں ( تمام شرور و آفات سے) دائمی حفاظت کا سوال کرتا ہوں ۔ 
اور تمام تعریفیں اللّٰہ تعالیٰ ہی کے لیے ہیں جو دنیا کی ساری قوموں کا پروردگار ہے ۔