دعا بتاریخ مارچ 14, 2021

دعائے شیخ

عربی

آللّهُــــــــــمَّ لَكَ الحَمدُ على حلمِكَ بَعدَ عِلمِكَ،
ولَكَ الحَمدُ على عفوِكَ بعدَ قٌدرتِكَ.
ولَك َالحَمدُ كما أنعمتَ عَلينا نَعِماً بعدَ نعمٍ ،
آللّهُـــــــــمَّ لَكَ الحَمدُ بالإسلام ، 
ولَكَ الحَمدُ بالقُرآنِ ، 
ولَكَ الحَمدُ بالأهلِ والمالِ ، 
ولَكَ الحَمدُ بالمُعافاةِ ، 
ولَكَ الحَمدُ في السّرّاءِ والضّرّاءِ ،
 ولَكَ الحَمدُ في الشِدّةِ والرّخاءِ ، 
ولَكَ الحَمدُ على كل حالٍ .

اردو

اے اللّٰہ ! ( ہماری کوتاہیوں کے ) علم ہونے کے باوجود آپ کے تحمل و بردباری پر آپ ہی کی تعریف ہے ، 
( گناہوں کی سزا ) پر قدرت ہونے کے باوجود معاف کرنے پر آپ ہی کی تعریف ہے ، 
آپ نے  ہم پر بکثرت انعامات فرمائے ، اس پر  آپ ہی کی تعریف ہے ۔ 

اے اللّٰہ ! اسلام ( کی نعمت ہمیں عطا کرنے پر ) آپ ہی کی تعریف ہے ، 
قرآن حکیم ( کو ہماری رہنمائی کے لیے نازل کرنے پر ) آپ ہی کی تعریف ہے ، 
خاندان اور مال ( کی نعمت ہمیں عطا کرنے پر ) آپ ہی کی تعریف ہے ، 
بیماریوں اور پریشانیوں سے حفاظت پر آپ ہی کی تعریف ہے ، 
خوشی اور تکلیف میں آپ ہی کی تعریف ہے ،
حالات کی سختی اور نرمی پر آپ ہی کی تعریف ہے
 اور ہر حال میں آپ ہی کی تعریف ہے ۔