دعا بتاریخ جولائی 26, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهمَّ
 اعصمنا عن سفاهة القول واهتزاز الفكر
 وفراغ العاطفة وقلة الحيلة،
 اللهمّ 
إنا نعوذ بك من وحشة بعد أنس 
 ومن قطع بعد وصل ومن هجر بعد قرب 
ومن اعوجاج بعد استقامة ،
اللهم
َّ إنا نسألك النعيم الذي لا يزول
 ونعوذ بك من النار ومن كل شيطان رجيم .

آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
ہمیں احمقانہ گفتگو ، فکری تذبذب ، جذبہ سے محرومی اور تدبیر کی کمزوری سے محفوظ رکھئے ، 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم (انسانوں سے) مانوسیت کے بعد اکیلے پن سے ، (عزیزو اقارب سے) جڑنے کے بعد تعلق کے ٹوٹنے سے ، (آپ سے) قرب کے بعد جدائی سے اور (دین میں) استقامت (درست روی) کے بعد کج روی (ٹیڑھے پن) سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں ، 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے ایسی نعمت کی درخواست کرتے ہیں جو (ملنے کے بعد) ختم نہ ہو ، 
اور ہم آپ سے جہنم کی آگ اور ہر شیطان مردود سے پناہ مانگتے ہیں۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔