دعائے شیخ
الحمد لله في اليسر والعسر
اللهم
ارزقنا الرضا بما قسمته لنا
اللهم
احسن وقوفنا بين يديك
ولا تخزنا في الدنيا ولايوم العرض عليك
وهب لنا عملا صالحا نفوز به لديك.
اللهمَّ
استرنا فوق الأرض
وارحمنا في بطن الأرض
واغفر لنا يوم العرض
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
آسانی اور تنگی (کی ہر حالت) میں تمام تعریفیں اللّٰہ ہی کے لیے ہیں ،
اے اللّٰہ!
ہمیں اس پر مطمئن کر دیجیے جو کچھ آپ نے ہمارے لیے تقسیم کردیا ہے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے اپنے سامنے کھڑے ہونے کو (دنیا میں نماز کی حالت میں اور آخرت میں حساب کے وقت) عمدہ کر دیجیے ،
ہمیں نہ تو دنیا میں اور نہ ہی اپنے سامنے پیش ہونے پر ، رسوا ہونے دیجئیے ،
اور ہمیں عمل صالح کی توفیق دے دیجیے تاکہ اس کے سبب ہم آپ کے پاس کامیاب ہوں ،
اے اللّٰہ!
ہمیں سطحِ زمین پر (ہمارے عیوب کو) چھپا لیجئے ،
زمین کے پیٹ (قبر میں) ہم پر رحم فرما دیجیے ،
اور (اپنے سامنے) پیشی (قیامت) کے دن ہمیں بخش دیجیے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔۔