دعائے شیخ
اللهم
اجعل أيامنا المقبلة حصادا لدعوات زرعناها وبشائر متتابعة انتظرناها
ونعيما لاينفد وقرة عين لا تنقطع
وسعة لايضيق لنا بها صدرا ولا رزقا ولا عيشا
اللهم
ّ امدد لنا في أرزاقنا مد البصر وأحسن خاتمتنا ووسع قبورنا
وأظلنا تحت ظل عرشك يوم لا ظل إلا ظلك
ويمن كتابنا وارزقنا الفردوس الأعلى من الجنة .
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
ہمارے آنے والے دنوں کو ایسا بنادیجیے کہ وہ :
ہماری بوئی (مانگی) ہوئی دعاؤں کی پیداوار (عملی نتائج) ہوں،
ایسی لگاتار خوشخبریاں ہوں ، جن کا ہمیں انتظار ہے ،
نہ فنا ہونے والی نعمت ہوں ،
آنکھوں کی نہ منقطع ہونے والی ٹھنڈک ہوں ،
اور ایسی کشادگی والے ہوں ، جس کے سبب ہمارے لئے دل میں ، رزق میں اور زندگی میں کوئی تنگی نہ رہے،
اے اللّٰہ!
ہمارے وسائل رزق کو تا حدِّ نگاہ وسیع فرما دیجیے ،
ہماری زندگی کا خاتمہ خوبصورت کر دیجیے ،
ہماری قبریں وسیع (آرام دہ) کر دیجیے ،
ہمیں اس دن اپنے عرش کے سائے میں جگہ دیجیے ، جس دن آپ کے عرش کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہوگا ،
ہمارے نامہ اعمال کو دائیں (کامیاب) ہاتھ میں دے دیجیے ،
اور ہمیں جنت میں بلند مقام عطا کر دیجیے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔۔