دعا بتاریخ جولائی 31, 2022

دعائے شیخ

عربی

بقي القليل ويرحل عام ١٤٤٣ـ(1443ھ)
يارب قبل قدوم عام ١٤٤٤ـ(1444ھ)
طيب خاطر كل موجوع 
وريح بال كل مهموم
وطمئن قلب كل حزين 
اللهم بلغنا ما نود واجعل لنا دعوة لا ترد وهب لنا رزقا لا يعد وافتح لنا في الجنة باب لا يسد وافرح يارب قلوبنا واغسل احزاننا وفرج همومنا ، اللهم اختم لنا عامنا هذا بخير ختام ،
واذهب عنا البلاء يارب
واجعل الصحة والعافية لباسنا وبارك في اعمارنا
 اللهم آمين 

اردو

تھوڑی سی عمر باقی ہے اور 1443ھ (ہم سے) رخصت ہوتا ہے
1444ھ کی آمد (پر دعا ہے)
اے میرے پروردگار!

(اس میں) ہر مصیبت زدہ کا دل خوش کر دیجئے ، 
ہر پریشان حال کا دل آسودہ کردیجیۓ ، 
ہر غمگین کا دل مطمئن کردیجیۓ ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں مہیا کر دیجیے جو ہم چاہتے ہیں ، 
ہماری دعا کو ناقابل رد بنا دیجیے ، 
ہمیں بے شمار وسائل رزق دے دیجیے ، 
 ہمارے لیے جنت میں ایسا دروازہ کھول دیجئے جو کبھی بند نہ ہو ، اور
 اے میرے پروردگار ! 
ہمارے دلوں کو خوشی دے دیجیے ، 
ہمارے غموں کو دھو ڈالئیے ، 
اور ہماری پریشانیوں کو دور کر دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
ہمارے اس سال (1444ھ) کو ہمارے لیے بہترین انجام والا بنا دیجیے ، 
اے ہمارے پروردگار ! 
ہم سے مصیبت و آزمائش ہٹادیجیے ، 
صحت و عافیت کو ہمارا لباس بنا دیجیے اور ہماری عمروں میں برکت دے دیجیے ۔ 
اے اللّٰہ!
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!