دعا بتاریخ مارچ 06, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
لك عباد ينتظرون فرجاً فبشرهم 
    وعباد يسألون الشفاء فعافهم   
   وعباد يرجون رحمتك فارحمهم  
وأموات ينتظرون المغفرة  فاغفرلهم ،

‏ اللهم
 إرزقنا قلوباً تتجلي بخشيتك  
  ونعماً تدوم بفضلك وأرواحاً تهوي طاعتك ، 

‏ اللهم
 اصرف عنا شرّ الاسقام واحفظنا بحفظك ،

‏اللهُم 
أحفظّنا و أبعد عنا الوبـاء وقنا شر الداء
 و عافِ مرضانا ،
اللهمّ 
اغفرلنا ولوالدينا والمسلمين أجمعين .
 

اردو

اے اللّٰہ!
آپ کے کئی بندے (آپ سے مشکلات کی) کشادگی کے منتظر ہیں پس آپ انہیں (اس کی) خوشخبری دے دیجیے ، 
کئی بندے (اپنی بیماریوں میں آپ کی طرف سے) شفا کے منتظر ہیں پس آپ انہیں (ان سے)  عافیت دے دیجیے ، 
کئی بندے ، آپ کی رحمت کے امیدوار ہیں پس آپ ان پر رحم فرما دیجیے ، 
اور کئی فوت شدگان آپ کی بخشش کے منتظر ہیں پس آپ انہیں بخش دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
 ہمیں آپ (معرفت پر مبنی) اپنے ڈر سے مزین دل ، 
اپنے فضل سے ہمیشہ (ہمارے پاس) رہنے والی نعمتیں ، 
اور اپنی فرمانبرداری کی مشتاق روحیں عطا کر دیجیئے
اے اللّٰہ!
آپ ہم سے لاعلاج بیماریوں کو دور فرما دیجیے اور ہمیں اپنی حفاظت میں رکھیے ، 
اے اللّٰہ!
ہماری حفاظت کیجئے ، 
ہم سے وبائی مرض دور کر دیجیے ، 
ہمیں بدترین بیماری سے بچا لیجئے ، 
اور ہمارے بیماروں کو عافیت دے دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں ، ہمارے والدین اور تمام مسلمانوں کے بخش دیجیے۔