دعا بتاریخ مارچ 28, 2022

دعائے شیخ

عربی

الحمد لله الذي وهبني أحباب 
أذكرهم وأدعوا لهم  كل صباح ،
 اللهم 
أبعد عنهم شر النفوس 
واحفظهم باسمك السلام الملك  القدوس 
واجعل رزقهم مباركا غير محبوس. 
اللهم
 اجعل منازلهم في الآخرة جنة الفردوس ووالدينا وأهلينا  وجميع من نحب، 
  بفضلك وجودك ياأكرم الأكرمين   
وياخير المنعمين .

آميــــــــــــــن يارب العالمين 

حفظكم الله واحياكم حياة طيبة 

اردو

تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں جس نے مجھے ایسے احباب دیئے جنہیں میں یاد کرتا ہوں اور روزانہ صبح ان کے لیے دعا کرتا ہوں ، 
اے اللّٰہ!
آپ ان سے (ان کے) نفوس کا شر دور کر دیجیے ، 
اپنے ناموں (صفات) السلام (سلامتی دینے والا) الملك (حقیقی بادشاہ) القدوس (پاک ذات) کے ساتھ ان کی حفاظت فرمائیے ، 
اور ان کے لیے غیر پابند (کھلا اور وسیع) برکت والا رزق مقرر کر دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
ان (احباب) کے لیے ، ہمارے والدین کے لئے ، ہمارے اہل خانہ کے لیے اور وہ تمام جن سے ہم محبت کرتے ہیں ، ان کے آخرت کے گھر جنت الفردوس کو بنا دیجیے ، 

اے مہربانوں میں سے سب سے زیادہ مہربان ! 
اے بہترین انعام کرنے والے ! 
اپنے فضل اور اپنی سخاوت سے (ہم پر مہربانی فرما دیجیے اور اپنا انعام فرما دیجیے) 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالٰی آپ سب احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔